؞   چھتے پور کبڈی ٹورنامنٹ میں بنارس نے ماری بازی
۲۲ ستمبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
چھتے پور (حوصلہ نیوز): چھتے پور میں ہوئے ایک روزہ کبڈی ٹورنامنٹ میں بنارس نے مظفر نگر کو شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جمایا۔
نورانی کالونی چھتے پور کی طرف سے ہوئے ایک روزہ ڈے نائٹ آل یوپی کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بنارس کی ٹیم نے مظفر نگر کو شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جمایا۔
ٹورنامنٹ میں فرسٹ آنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ بیس ہزار جب کہ سکنڈ آنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ چودہ ہزار روپئے نقد انعام دیا گیا۔
اس ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ بنارس اور الہ آباد کے بیچ کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں یوپی سے باغپت، بنارس، مظفر نگر، مئو، الہ آباد، غازی پور، اعظم گڑھ منڈل،اساؤر، ابراہیم پور، مانی کلاں (جونپور) کے علاوہ بھوپال اور ہریانہ کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔
یہ ٹورنامنٹ سنیچر کی شام تقریبا 5 بجے شروع ہوکر صبح 6 بجے ختم ہوا۔

5 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

3 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.